لاہور کو دہشت گردوں کے یاروں کے حوالے کر دیا گیا: بلاول بھٹو

مفاہمت کی سیاست سے کنارہ کشی کے بعد ورکرز کنونشن سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا لاہور کو دہشت گردوں کے یاروں کے حوالے کیا گیا۔ پنجاب پر مسلط لوگ کسی عذاب سے کم نہیں یہ حکمران نہ تو خادم ہیں اور نہ ہی اعلی ہیں۔ ایک طرف فوج دہشت گردوں کیخلاف سرحد پر لڑ رہی ہے اور دوسری جانب نادان حکمران معیشت پر ضرب لگا رہے ہیں۔ حکمرانوں کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں اور غریب دشمن حکومت نے کسانوں سے ان کا حق چھین لیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت میں کرپشن ہی کرپشن ہے لیکن نیب نہ جانے کہاں دبکی ہوئی ہے ۔ نندی پور پاور سکینڈل کی تحقیقات آخر کب ہو گی؟۔ بلاول بھٹو زرداری نے نے وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کی کسان دشمن پالیسی سے کسان کو صیح معاوضہ نہیں مل رہا اور آپ میٹرو بنا رہے ہیں ۔ اگر کسانوں کو صیح معاوضہ نہیں دلا سکتے تو پھر آپ کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا وقت بدل گیا ہے اب حکمرانوں اپنی سمت درست کر لو۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج خادم اعلٰی کے دور میں کاشت کار اپنے آلو سڑکوں پر پھینکنے پر مجبور ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی حکومت دراصل سرمایہ داروں کی حکومت ہے کسان رل رہے ہیں۔ چھوٹے میاں صاحب کا کہنا تھا چھے ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی تو نام بدل دینا اب بتائیں آپ کو کس نام سے بلائیں۔ ہم شہیدوں کے وارث ہیں اور شہیدوں کے وارثوں پر ہی دہشت گردی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ ہم پہلے بھی افواج پاکستان کیساتھ تھے اب بھی کھڑے ہیں۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.