مقبوضہ کشمیر میں گائے کے گوشت پر پابندی کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال ، حریت رہنما متحد

dddd

ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی جس کی دیگر حریت رہنماؤں نے بھی حمایت کی۔ ہائیکورٹ کی جانب سے گائے کے گوشت پر پابندی کے خلاف وادی میں کاروبار زندگی مکمل بند ہے ، سری نگر میں احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی فورسز الرٹ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کر رکھا ہے ، گزشتہ روز بھی نماز جمعہ کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں سے متعدد کشمیری شہری زخمی ہوگئے تھے۔ حریت رہنما آسیہ اندرابی نے ہائیکورٹ کے حکم کی مخالف کرتے ہوئے اپنی رہائش گاہ پر گائے ذبح کی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.