مکہ مکرمہ کرین حادثہ ، شہدا کی تعداد 107 ہوگئی ، گورنر کا تحقیقات کا حکم –

mml تفصیلات کے مطابق طوفان کے بعد حرم شریف کرین گرنے سے شہداء کی تعداد 107 ہوگئی ، 238 عازمین حج زخمی ہیں ، گورنر مکہ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ، مکہ مکرمہ حادثے میں 15 پاکستانی عازمین زخمی ، بنگلہ دیش کے 25 اور بھارت کے 10 باشندے بھی زیر علاج ہیں ، پاکستانیوں کیلئے ہنگامی کال سنٹر قائم کر دیا گیا ہے ، پاکستانی میڈیکل ٹیم امداد ی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ حادثے کے بعد صفیٰ مرویٰ میں لوگوں کی آمدورفت روک دی گئی ، سعودی گروپ بن لادن نے حرم شریف کے توسیعی منصوبے پر کام بھی ملتوی کر دیا ہے۔ مکہ کے امیر شہزادہ خالد الفیصل نے کرین گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ حرم شریف کی صفائی اور تعمیراتی میٹریل ہٹانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.