نندی پور پاور پلانٹ سے متعلق خبریں حقائق کے منافی ہیں، خواجہ آصف

rer

ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ 11 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو ان کے دھرنوں کا جواب دیں گے، اس دن شیر پر ٹھپہ لگے گا اور جیت ہماری ہوگی۔ عمران خان اب دھرنا نہیں دے سکتے، ان کا الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا نہیں صرف باتیں ہوں گی۔

وزیرمملکت پانی وبجلی نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں کرپشن کے الزام لگانے والے خود جا کر اس منصوبے کا انتظام سنبھال لے۔ نندی پور پاور پروجیکٹ پر رحمت حسین جعفری کمیشن کی رپورٹ میں کرپشن کرنے والوں کے نام درج ہیں ۔ نیب ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہا۔ وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پر نندی پورپاورپراجیکٹ کا فنانشل آڈٹ جاری ہے، حکومت قوم کو ایک ایک پائی کا حساب دے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.