ڈینگی کا کراچی پر حملہ: مزید 155 افراد موذی وائرس سے متاثر

ڈینگی پرووینشن اینڈ کنٹرول پروگرام محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی میں ایک ہفتے کے دوران 155 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ یوں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد شہر قائد میں 1169 ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مچھروں کی بہتات ہے۔ مگر حکومت نے ڈینگی پر قابو پانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیےہیں۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے بھی متعلقہ محکموں پر زور دیا ہے کہ ڈینگی وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں تاکہ اس مہلک بیماری سے شہریوں کو بچایا جا سکے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر کیوں کہ صاف پانی میں افزائش پاتا ہے اس لئے صاف پانی کہیں بھی کھلا نہ چھوڑیں۔ حکومت اور شہری دونوں کو چاہئے کہ وہ ملکر مچھروں کی افزائش گاہوں کو ختم کریں۔   de

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.