کراچی : متحدہ کی یوم سوگ اپیل ناکام ، زبردستی دکانیں بند کرانے پر ایم کیو ایم کے 9 شرپسند گرفتار

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا یوم سوگ کی اپیل پر شہری زندگی معمول کے مطابق ہے ، شہرکے مرکزی تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھل گئے ، صدر الیکٹرونک مارکیٹ ، بولٹن مارکیٹ ، ایمپریس مارکیٹ سمیت علاقائی دکانیں کاروبار کھلے ہیں۔ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ اور نجی گاڑیاں معمول کے مطابق رواں دواں ہے ۔ سی این جی سٹیشنز بھی چوبیس گھنٹے کی بندش کے بعد کھل گئے ہیں ۔ ہفتے کے روز تعلیمی سرگرمیاں تو بند ہیں البتہ دفاتر میں حاضری بھی معمول کے مطابق ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ہے جبکہ جبری دکانیں اور کاروبار بند کرانے والے 8 شر پسندوں کو رینجرز نے گرفتار کر لیا ، رینجرز کے مطابق شرپسندوں کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔sd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.