اسلام آباد: گزشتہ روز گرفتار ہونے والے دہشتگرد سوات کی کالعدم تنظیم کے کارکن نکلے

اسلام آباد سے گرفتار 5 مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سوات سے نکلا، برآمد ہونے والا خطرناک کیمیکل لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے، اس کیمیکل کے برآمد ہو جانے سے جڑواں شہروں کے باسی کسی بڑے سانحے سے بچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترنول سے گرفتار ہونے والے مبینہ دہشتگردوں کا تعلق سوات کی کالعدم تنظیم سے ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار افراد میں سلیمان رحمٰن، منظور احمد اور شہر یار مالا کنڈ ایجنسی کا، احمد دیار سوات کا جبکہ شاہ فیصل مہمند ایجنسی کا رہائشی ہے۔ مبینہ دہشتگردوں سے ملنے والا خطرناک کیمکل لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیج دیا گیا ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے 190 کلو گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.