جہلم:ڈینگی اسپرے سے 66 طالبات بے ہوش

اسکول میں اسپرے سے طالبات کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں قریبی ہسپتالوں ڈی ایچ کیو اور سوخاوا منتقل کیا گیا۔

اس واقعہ کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر اسکول میں چھٹی کردی تھی جس کے باعث طالبات کے والدین کو انہیں ہسپتال لے کر جانا پڑا، اس دوران ہسپتال میں رش بڑھنے کے باعث بستر بھی کم پڑ گئے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل اٹک کے جنڈ گرلز اسکول میں بھی ڈینگی کے زہریلے اسپرے سے 300 کے قریب طالبات کی جان خطرے میں پڑگئی تھی جس کے بعد آج جہلم کا واقعہ پیش آگیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم، مشیر صحت، سیکرٹری صحت اور سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن کو فی الفور جہلم پہنچنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کے نوٹس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس نے اسکول کے پرنسپل سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

اس ہی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈی سی او جہلم، ای ڈی او ہیلتھ جہلم، ای ڈی او ایجوکیشن جہلم اور ٹی ایم او کے ساتھ ساتھ ڈی سی او اٹک، ای ڈی او ہیلتھ اٹک، ای ڈی او ایجوکیشن اٹک اور ٹی ایم او کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔rere

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.