جہلم میں ڈینگی سپرے سے متاثر ہونے والی طالبات کی طبعیت ابھی تک نہیں سنبھل سکی ہے ۔ بچیوں کو وارڈ سے دوبارہ آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کا کوئی افسر رہنمائی کے لئے موجود نہیں ۔ نام نہاد پڑھے لکھے سکول کے عملے کی جاہلانہ حرکت سکول کے اوقات میں ڈینگی سپرے کر دیا ۔ طالبات کی حالت بگڑنے پر انہیں مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ۔ ڈی ایچ کیو میں ساٹھ کی طبعیت سنبھل گئی لیکن چالیس کی حالت نہ سنبھلی ۔ انہیں آئی سی یو میں پہنچا دیا گیا ۔ اتوار کی صبح ڈاکٹروں نے حالت بہتر قرار دے کر وارڈ میں منتقل کر دیا لیکن پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث چالیس طالبات کی حالت پھر بگڑ گئی ۔ سانس لینے میں پریشانی پر انہوں دوبارہ آئی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اب مزید چوبیس گھنٹے آئی سی یو میں رکھا جائے گا ۔ حکومتی دعووں کے برعکس ضلعی انتظامیہ کے افسران گھروں میں چھٹی منا رہے ہیں اس لئے والدین رہنمائی کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ اس واقعہ کے بعد ہیڈمسٹریس ، سپرے فراہم کرنے والے دکاندار سمیت چھ افراد گرفتار ہیں لیکن متاثرہ افراد سوال اٹھاتے ہیں کہ افسر شاہی میں اکھاڑ بچھاڑ کا انہیں کیا فائدہ ملا ہے ۔
Leave a Reply