جہلم میں ڈینگی سپرے کے واقعہ کا نوٹس،چھ افراد گرفتار،مقدمہ درج

جہلم میں ڈینگی سپرے سے متاثرہ طالبات کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتطامیہ نے ہیڈمسٹریس، سپرے فراہم کرنے والے دکاندار سمیت چھ افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زیر علاج طالبات کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب وزیرآعلی پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سکولوں میں سپرے پر پابندی عائد کر دی ۔ سپرے سے بے حال ہونے والی 40 طالبات ابھی بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ 60 طالبات کی حالت تسلی بخش ہونے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں طالبات کی حالت بہتر ہوجائے گی ۔ گذشتہ روز ناتجربہ کار ڈینگی ٹیم نے طالبات کی سکول میں موجودگی میں ہی انسداد ڈینگی سپرے کر دیا۔ جس سے ایک سو سات طالبات ہوش و حواس کھو بیٹھیں koo

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.