سمن آباد میں سنوکر کلب میں دو گروپوں کے مابین جھگڑا ہو گیا جس میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے بعد ازاں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں مخالف گروپ اسلحے سمیت داخل ہو گیا اور فائرنگ کر دی تاہم معجزاتی طور پر فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا فائرنگ کی آواز سن کر سیکورٹی گارڈز نے نوجوان شہزاد کو قابو کر لیا جسے بعد میں تھانہ شادمان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Leave a Reply