پاک-ہند سیز فائر کیلئے حکمت عملی پر اتفاق

دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسزنے اسمگلنگ کی روک تھام اورغیرقانونی طورپرسرحد عبور کرنے کی حوصلہ شکنی پر بھی اتفاق کیا۔

ہندوستانی بارڈر سکیورٹی فورس سے ششماہی ملاقات کےبعد پاکستانی رینجرز کا وفد وطن واپس پہنچ گیا۔

ترجمان پنجاب رینجرز کےمطابق ملاقات میں دو طرفہ بات چیت میں بارڈر مینجمنٹ کے معاملات زیر بحث آئے۔

دونوں ممالک کےوفود نے ورکنگ باؤنڈری پرسیزفائر کی خلاف ورزی پر طویل بات چیت کے بعد سیز فائر کو مستقل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا۔

ترجمان کےمطابق پاکستانی اورہندوستانی سکیورٹی فورسز نے بارڈر پراسمگلنگ کی روک تھام پربھی اتفاق کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی بارڈ فورس اور پنجاب رینجرز کےحکام نے ایک دوسرے کو غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان پنجاب رینجرز کےمطابق ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی، نئی دہلی میں قیام کےدوران اعلی سطح کےساتھ جونیرافسران کی بھی باہمی ملاقاتیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھی ہندوستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 26 پاکستانی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ff

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.