پیپلزپارٹی 80 اور 90 کی دہائی کی سیاست نہیں کرنا چاہتی، خورشید شاہ

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی 80 اور 90 کی دہائی کی سیاست نہیں کرنا چاہتی تاہم جمہوریت اور پارلیمینٹ کو بچانے کے لیے ہمیشہ آگے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی، بجلی اور کسانوں کا مسئلہ ہے اور اور میں بیک ڈور پالیسی پر یقین رکھتا اور نہ ہی فرینڈلی اپوزشین پر تاہم ان مسائل پر بات کرنے کا مقصد جارحانہ سیاست نہیں ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ اپنی قوت پر یقین رکھتی ہے اور ہمیں بھارت سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ ان سے کشمیر سمیت تمام مذاکرات پر بات کرنی چاہیے مگر کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نندی پور پروجیکٹ 22 ارب کا تھا جو اب 75 ارب تک پہنچ گیا ہے جب اس سلسلے میں ہم نے بھی ایڈیٹر جنرل کو خط لکھا ہے۔ml

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.