سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ڈے اے کے افسران ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ کے علاقے نسئی میں زیرِ تعمیر سڑک کا معائنہ کررہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے انہیں اغوا کرلیا۔
اغوا کیے گئے افسران میں بی ڈی اے کے جنرل مینیجر باچا خان بھی شامل ہیں.
ذرائع کے مطابق ملزمان بی ڈے اے کے افسران کو قریبی پہاڑوں میں لے گئے اور وہاں سے روپوش ہو گئے۔
واقعے کے بعد لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور افسران کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا، تاہم اب تک اغوا کنندگان کی بازیابی ممکن نہیں ہوسکی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی ہے.
واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی.
صوبہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو فرقہ وارانہ تشدد اور علیحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے شورش کا شکار ہے، جبکہ بلوچستان کے اس علاقے سے ماضی میں بھی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کے افسران کو اغوا کیا جاچکا ہے۔
Leave a Reply