ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 25 ستمبر کو ہو گی

cdd

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں ہوا جس میں دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور ماہر فلکیات نے بھی شرکت کی جبکہ اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں لاہور، پشاور اسلام آباد میں بھی چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جہاں ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد زونل کمیٹیوںنے چاند کی شہادتوں سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا۔

cddd

چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں یکم ذی الحج 15 ستمبر جبکہ عید الاضحیٰ 25 ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔ واضح رہے گزشتہ روز سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی ذالحج کا چاند نظر نہیں آیا تھا اور 24 ستمبر کو عید الاضحیٰ منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سعودی سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق آج 14 ستمبر اسلامی مہینے ذی العقد کا آخری دن ہے جبکہ کل 15 ستمبر 2015ء قمری مہینے ذالحج کا پہلا دن ہو گا۔ یوم عرفات 23 ستمبر کو ہو گا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.