تحریک انصاف کے چیئرمیبن عمران خان نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی آڑ ملک کو لوٹا جا رہا ہے ملک کی دس کروڑ عوام بھوک سے مر رہی ہے اور میٹنگز دبئی میں ہو رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا آرمی چیف راحیل شریف کا گراف اوپر جا رہا ہے مطلب عوام حکومت سے تنگ ہیں۔ افواج پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے حامی ہیں۔ سندھ کے لوگ آپریشن سے خوش ہیں اور ایم کیو ایم کی ناکام ہڑتال اس کا ثبوت ہے۔ عمران خان نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مفاہمتی سیاست کے خاتمے کو ملک کے لئے خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مک مکا ٹوٹنے پر پیپلز پارٹی کو نندی پور منصوبہ یاد آ گیا۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے اور ایل این جی کے معاہدوں اور میٹرو پراجیکٹ کے آڈٹ ہونے چائیے۔ پنجاب میں دیگر میگا پراجیکٹس میں بھی گھپلے ہوئے ہیں۔ بڑے بڑے ڈاکے بھی ڈالے جا رہے ہیں لہذا وہاں بھی رینجرز آپریشن کرے۔ عمران خان نے ضیاء اللہ آفریدی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ضیاء اللہ آفریدی کی بڑی خدمات ہیں لیکن اسمبلی میں ان کی باتیں افسوسناک ہیں۔
Leave a Reply