سلیمان نعیم عباسی ایڈووکیٹ کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے خلاف سندھ بار کونسل کی اپیل پر کراچی میں وکلا نے دوسرے دن بھی ہڑتال کر دی۔ سٹی کورٹ میں ابتدا میں جزوی ہڑتال ہوئی بعد میں وکلا نے زبردستی عدالتیں بند کرائیں جبکہ ہائیکورٹ میں معمول کے مطابق سماعت شروع ہوئی ۔ سٹی کورٹ سے چند وکلا ریلی کی شکل میں ہائیکورٹ روانہ ہوئے۔ وکلا کی ہڑتال کے بعد سندھ ہائیکورٹ اور اطراف کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ۔ ہائیکورٹ کے اطراف رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور بکتر بند گاڑیاں اور واٹر کینن بھی موجود ہے۔
Leave a Reply