ججز نظر بندی کیس میں وارنٹ گرفتاری واپس لینے کے لئے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نئی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی اور کمر کے مہروں میں تکلیف کے باعث پرویز مشرف کا آپریشن ناگزیر ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک میں آپریشن کے لئے متعلقہ جدید آلات موجود نہیں ہیں۔ لہٰذا پرویز مشرف کسی ایسے ملک میں اپنا علاج کرائیں جہاں جدید سہولیات میسر ہوں۔ میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا کمر درد اور بائیں ٹانگ میں درد شدت اختیار کر چکا ہے۔ ادویات اور جسمانی ایکسرسائز کے باوجود ان کی بیماری کی علامات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیکل بورڈ میں 2 آرٹھوپیڈک سرجنز، 1 نیورو لوجسٹ اور 1 نیورو سرجن شامل ہیں۔ میڈیکل رپورٹ ڈاکٹر سہیل رفیع، ڈاکٹر ندیم میمن، ڈاکٹر امتیاز ہاشمی اور ڈاکٹر طارق محمد کے دستخط سے جاری ہوئی ہے۔ –
Leave a Reply