ایل او سی پر انڈین فائرنگ، پاکستانی فوجی ہلاک

vfv

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول کے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ فوجی اہلکار جوان شمس ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی شمس کی عمر 20 سال اور تعلق گلگت بلتستان سے تھا۔

مزید پڑھیں: ہندوستانی فورسز کی پھر سیز فائر کی خلاف ورزی

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے ہندوستانی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور انداز میں جواب دیا گیا.

واضح رہے کہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا یہ واقع دونوں ممالک کے سرحدی فورسز کے وفود کی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں ورکنگ باونڈری پر فائر بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، انڈیا کا سرحد پر ‘تحمل’ کا مظاہرہ کرنے پر اتفاق

نئی دہلی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد پاکستان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ساتھ مذاکرات میں ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی روکنے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رینجرز اہلکاروں کی ’شہادت‘ کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھایا اور ڈی جی بی ایس ایف نے آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کا یقین دلایا۔

خیال رہے کہ سینیٹ میں دفاع کی کمیٹی کو بتایا گیا تھا کہ گزشتہ 3 ماہ میں ایل اور سی اور ورکنگ باؤنڈری پر ہونے والی ہندوستانی فورسز کی سیز فائر کی 200 سے زائد خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 26 پاکستانی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.