بجلی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ کمی

 

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق پاور پرچیزنگ کمپنیوں کی درخواست کی سماعت کی ۔ نیپرا نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو دینے کے لیے ماہ جون کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت 2 روپے 19 پیسے جبکہ جولائی کے لیے صرف 13 پیسے کی منظوری دی۔ صارفین کو یہ کمی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ملے گی ، بجلی کمی سے صارفین کو مجموعی طور پر 16 ارب روپے کا ریلیف ملے گا ، نیپرا کا کہنا ہے کہ فرنس آئل سے 2 ارب 48 کروڑ یونٹ ، گیس سے 2 ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی۔ پانی سے 3 ارب 97 کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی جبکہ نیوکلیئر ذرائع سے 4 فیصد بجلی بنائی گئی ، فرنس آئل سے بجلی پیداوار پر 27 ارب روپے خرچ ہوئے۔ گیس سے 5 روپے 70 پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی ، فرنس آئل سے بجلی کا فی یونٹ 10 روپے 92 پیسے میں حاصل کیا گیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.