بھارت کا جنگی جنون برقرار، بٹل سیکٹر میں فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید –

grrr

مذاکرات میں سیز فائر معاہدے کی یقین دہانی کے بعد بھی بھارت کی شرانگیزی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز نے منگل کے روز بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شمس شہید ہو گیا۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ۔ 20 سالہ سپاہی شمس گلگت بلتستان کے ضلع غذر کی تحصیل گوپس کا رہائشی تھا۔ واضح رہے گزشتہ روز نکیال سیکٹر (کوٹلی) میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.