سیاسی بنیادوں پر کام نہیں کر رہے ، کراچی میں قیمتی زمینوں پر بندر بانٹ کی گئی ، ڈی جی نیب

dw

ڈائریکٹر جنرل نیب کرنل ریٹائرڈ سراج النعیم نے کہا ہے کہ کراچی میں چائنہ کٹنگ ہو یا سندھ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری کا معاملہ سب میں اربوں روپوں کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آیا ہے ۔ نیب کراچی نے نیشنل بینک ، ایف بی آر ، سائٹ ایڈمنسٹریشن اور ٹھل تعلقہ میونسپل سے کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی دو کروڑ بیس لاکھ روپے سے زائد کی رقم اداروں کو واپس کر دی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب سراج النعیم کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی بنیادوں پر کام نہیں کرتا ۔ کراچی میں قیمتی زمینوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے ، بیس ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ کر کے اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔ سندھ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری کے معاملے پر ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ کیمروں کی خریداری میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات جاری ہے ، کرپشن میں کوئی بھی ملوث ہوا اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ان کہنا تھا کہ نیب نے رواں سال ایک ارب پچاس کروڑ سے زائد کرپشن کی رقم بازیاب کی ہے جسے جلد متعلقہ اداروں کے حوالے کیا جائے گا ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.