تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور کی طرف سے آئی جی پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخاب کی مہم جاری ہے، سکیورٹی خطرات کے باعث پی ٹی آئی کے گڑھ گڑھی شاہو اور گلبرگ کے انتخابی دفاتر کے باہر سکیورٹی فراہم کی جائے۔ تفصیلی متن میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل برانچ کے 4 اہلکار جبکہ پولیس کے 10 اہلکار سکیورٹی پر تعینات کئے جائیں۔ واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی کے دوسرے آلات بھی فراہم کیے جائیں۔
Leave a Reply