پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا ، کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ نے آڈیٹر جنرل اسد امین کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں گھپلوں پر آڈٹ رپورٹ پی اے سی کو فراہم کی جائے۔ یہ بھی بتایا جائے کہ منصوبے کی لاگت ، تاخیر میں کیا بے ضابطگیاں ہوئیں ۔ اس سے پہلے پیپلزپارٹی نندی پور منصوبے پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا بھی جمع کرا چکی ہے۔ –
Leave a Reply