نیپرا نے بجلی کے نرخ کم کرنے کی منظوری دیدی

dddd

چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں سی پی پی اے کی بجلی کے ٹیرف میں کمی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران نیپرا نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں دو روپے انیس پیسے فی یونٹ جبکہ جولائی کے لیے دو روپے چودہ پیسیے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

اس ریلیف سے صارفین کو جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بیس ارب روپے جبکہ جولائی میں بائیس ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

صارفین کو قیمتوں میں جون کا ریلیف اکتوبر جبکہ جولائی کا ریلیف نومبر میں ملے گا۔

ماہانہ 300 یونٹ بجلی تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اس ریلیف کا اطلاق نہیں ہوگا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے نیپرا سے جون کیلئے بجلی 11پیسے فی یونٹ مہنگی جبکہ جولائی کیلئے بجلی 79 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی ہے۔

جون اور جولائی کیلئے درخواست فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئیں جو نیپرا نے منظور کرلیں۔

کے الیکٹرک کی درخواستوں پر سماعت 29 ستمبر کو کراچی میں ہوگی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.