پاک چین اقتصادی رہ داری سے پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا،موڈیز

 

موڈیز کی نائب صدر انوشکا شاہ کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی رہ داری منصوبے سے پاکستان میں تیزی سے معاشی ترقی اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب موڈیز نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے کہ وہ مالیاتی خسارہ کے اہداف حاصل کرنے اور زرمبادلہ کے زخائر بڑھانے کی ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔

موڈیز کی نائب صدر انوشکا شاہ نے دنیا نیوز کو بتایا کہ پاکستان کی ریٹنگ کو جون میں ہی بی تھری کیا گیا ہے اس لئے ابھی یہی ریٹنگ برقرا رکھی جائے گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موڈیز نے کچھ عرصے قبل ہی پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 4 اعشاریہ 1 فیصد رہے گی جبکہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ اب معاشی ترقی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا ۔ دوسری جانب انھوں نے اس خدشہ کا اظہار بھی کیا کہ شرح سود میں مسلسل کمی کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت پر تجزیاتی رپورٹ کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا پاکستان مالیاتی خسارہ کے اہداف حاصل کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی بھی ہرممکن کوشش کر رہا ہے۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.