پی ٹی آئی کا 57 ضلع اور ٹاؤن کونسلز کے ممبران کوفارغ کرنے کا فیصلہ: ذرائع

t

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد ضلع و ٹاؤن کونسلز میں اپنی ہی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے پر تحریک انصاف کے 57 ضلع و ٹاؤن کونسلز کے ممبران کو شوکاز نوٹسز جاری ہوئے تھے۔ ان 57 ممبران میں پشاور ٹاؤن تھری کے گیارہ ممبران بھی شامل ہیں جبکہ دیگر ممبران کا تعلق صوبے کے دیگر اضلاع سے ہے تاہم پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 57 ممبران کو پارٹی سے فارغ کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا اعلامیہ آئندہ ایک سے دو روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ اسی طرح سابق صوبائی صدر اعظم سواتی ،ایم پی اے یاسین خلیل، اور ایم پی اے عارف یوسف کو بھی بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم اور ووٹ نہ دینے کے حوالے سے شوکاز نوٹسز جاری ہوئے تھے جن میں اعظم سواتی اور یاسین خلیل نے اپنے جوابات جمع کروا دیئے ہیں جبکہ عارف یوسف نے ابھی تک شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ پارٹی ان کے حوالے سے بھی جلد فیصلہ کرئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ناظم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر کو بھی فارغ کیا جا رہا ہے۔ فارغ کئے جانے والے ممبران نے ناظمین کے انتخابات کے دوران پارٹی سے بغاوت کی تھی۔ ایم پی اے عارف یوسف نے اپنی اہلیہ کو مخصوص نشست پر کامیاب کرایا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.