افغان مذاکرات بحال کرنے کی کوششیں جاری، پاکستان

ff

سرتاج عزیز نے منگل کو یہاں سینیٹ کو بتایا کہ ملا عمر کی موت کے اعلان سے مذاکرات معطل ہوئے۔

سرتاج عزیز نے ملا عمر کی پاکستان میں وفات کی خبروں کو ایک مرتبہ پھر سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب تو ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب خود ان کی افغانستان میں ٹی بی اور ہیپاٹائٹس سے موت اور وہیں تدفین کی تصدیق کر چکے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات بحال کرنے کا دارومدار کابل پر ہے۔ اگر وہ خواہش مند ہیں تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ افغان طالبان کی قیادت نے جولائی میں خود کو پاکستان کے زیر اہتمام کابل سے مفاہمت اور امن پر مبنی مذاکرات سے الگ کر لیا تھا۔

کابل-طالبان کے درمیان مفاہمت کیلئے پاکستان کے کردار کو ہمیشہ سے اہمیت حاصل رہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.