آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وانا کیڈٹ کالج اور 62 کلومیٹر طویل ڈی آئی خان ٹانک روڈ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبے قبائلی علاقوں کی جامع بحالی کے پروگرام کا حصہ ہیں۔ جدید ترین وانا کیڈٹ کالج میں 500 بچوں کو تعلیم دی جائے گی، جبکہ ڈی آئی خان ٹانک روڈ 705 کلو میٹر طویل سینٹرل ٹریڈ کوری ڈور کا حصہ ہو گی۔ 132 کے وی کا گرڈ اسٹیشن اور 54 کلو میٹر کی ٹرانسمشن لائن وانا کے عوام کا دیرنیہ مطالبہ تھا،
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ قبائلی علاقوں کی بحالی کا منصوبہ ہر حال میں مکمل ہو گا۔ ترقیاتی منصوبوں سے فاٹا کے عوام کی زندگی میں بہتری آئے گی اور یہاں کے عوام کو ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے۔ عوام کی مدد سے دہشتگردوں کو اس علاقے سے باہر نکال دیا ہے۔ آرمی چیف نے قبائلی بھائیوں کی حمایت اور قربانیوں کو بھی سراہا، سپہ سالار نے کہا کہ دہشتگردوں کو کبھی واپس آنے نہیں دیا جائے گا، علاقے میں مستقل امن لانے کے لئے قبائلیوں کو سکیورٹی اور بحالی کے آپریشن کی حمایت کرتے رہنا چاہئے۔
Leave a Reply