راولپنڈی: نا معلوم افراد کی فائرنگ ،عامل اور اس کا شاگرد قتل –

qqq

راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے عامل اور اس کے شاگرد کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق علی الصبح نامعلوم افراد نے کمیٹی چوک کے قریب عامل نجف شاہ کے ڈیرے پر حملہ کیا ملزمان کی فائرنگ سے ڈیرے پر موجود نجومی اور اس کا شاگرد کاشف موقع پر ہی دم توڑ گئے موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تھانہ سٹی پولیس نے لاشیں قبضے لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.