فیصل آباد کی عدالت میں 2 مخالف گروپ گھتم گتھا، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

 

تھانہ تھائیاں والا کی حدود میں 2 گروپس آپس کے تنازع کی پیشی کے لئے عدالت میں پیش ہوئے تو ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔ دونوں گروپس کے افراد کی جانب سے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کی گئی اور مُکے برسائے گئے لیکن احاطہ عدالت میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور لڑنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے انہیں زبانی کلامی روکتے رہے۔

لڑائی ختم ہونے کے بعد دونوں فریقین پیشی کی سماعت کے بغیر ہی اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے اور پولیس والے انہیں تکتے رہے۔

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.