ھارتی فورسز کی ایل او سی پرایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

grr

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بٹل سیکٹر میں  بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جا رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان رینجرز کے وفد نے بھارت کا دورہ کیا جس میں بھارتی وزیر داخلہ نے یقین دلایا تھا کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری نہ کرنے کا یقین دلایا تھا تاہم ان کی یقین دہانی کے اگلے روز ہی بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی کے بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔

واضح ہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے کوٹلی کے بٹل سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ رواں برس ورکنگ باپنڈری اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں اب تک پاک فوج کے جوانوں سمیت 25 پاکستانی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.