اقوام متحدہ میں پاک بھارت وزائے اعظم کی ملاقات کا امکان نہیں: دفتر خارج

 

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا اقوام متحدہ میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا امکان نہیں ۔ وزیرا عظم نواز شریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب 30 ستمبر کو ہو گا۔ خلیل اللہ قاضی نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ نیو یارک کا پروگرام ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کی ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانیوں اور بھارتی سیکورٹی فورسز کے عمل میں واضح فرق ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمت کے لیے تیار ہے۔ مشیر خارجہ نے افغانستان کو اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے کا پیغام دیا ہے۔ پاکستان میں داعش کا کوئیوجود نہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.