سندھ اسمبلی بلڈنگ میں وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کی صدارت میں نجی اسکولوں کی فیسوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کی فیسوں میں صرف 10 فیصد تک اضافہ کیا جائے۔ 10 فیصد سے زائد اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نثار کھوڑوکا کہنا تھا کہ دس فیصد سے زائد اضافہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نجی اسکول فیسیں بڑھانے سے قبل ڈائریکٹر اسکول سے اجازت لیں۔ اسکولوں کی رجسٹریشن کے معاملے پر قانون کو سخت کیا جا رہا ہے۔
Leave a Reply