ایف سی ہیڈ کوارٹر میں فراریوں نے ڈی آئی جی سبی رینج سید اقرار حسین جعفری کے سامنے ہتھیار ڈال ڈالے ، اس موقع پر کمانڈنٹ سبی سکائوٹس کرنل احسن رضا زیدی، چیئرمین ضلع کونسل ملک قائم الدین دہپال ، چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی دائود رند اور دیگر سرکاری و سیکورٹی افسران بھی موجود تھے۔ فراری کمانڈروں نے ہتھیار ڈالنے کے بعد قرآن پاک پر حلف لیا کہ وہ آئندہ ملک کی خدمت میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے اور کسی بھی دہشتگردی کی کاروائیوں کا حصہ نہیں بنے گے ، ڈی آئی جی سبی سید اقرار حسین جعفری نے کہا کہ بلوچستان میں فراریوں کا ہتھیار ڈالنا خوش آئند اقدام ہے۔
Leave a Reply