پاکستان میں ایل این جی کی قیمت ایشیا بھر سے سستی ہو گی: وزیر پٹرولیم

hyy

وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایل این جی کے حوالے سے حقائق عوام کے سامنے لانا لازم ہے۔ 3 حکومتوں نے گزشتہ 10 برسوں میں ایل این جی لانے کی کوششیں کیں لیکن موجودہ حکومت 20 ماہ میں ایل این جی لانے میں کامیاب ہوئی اور ایل این جی ٹرمینل ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا۔ ایل این جی کے 10 کارگو بحری جہاز آ چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا قطر کیساتھ ایل این جی پر ابھی کنٹریکٹ سائن نہیں ہوا۔ کنٹریکٹ سائن ہونے کے بعد قیمت بھی سامنے آئیگی۔ وزیر پٹرولیم نے دعوی کیا پاکستان میں ایل این جی کی قیمت ایشیا بھر سے زیادہ سستی ہو گی۔ اگلے تین سال کے اندر 15 ملین ٹن ایل این جی کی ڈیمانڈ ہو جائے گی ۔ ایل این جی کے پہلے کنٹریکٹ کے مطابق دو ملین ڈالر کی سیونگ ہو گی۔ الزامات لگانے والے حقائق کو سامنے رکھیں حکومت پاکستان کو سستی ترین ایل جی کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.