ڈالر گرل ایان ایک بار پھر قانون بھول گئیں

fff

ائیرپورٹ ایان کے لئے بنے وبال جان پہلے اسلام آباد ائیرپورٹ پر قانون توڑنے پر کرنسی اسمگلنگ کیس میں پھنسی ، قید کاٹی ،عدالت حاضریاں دیں اور اب ماڈل گرل سے لاہور ائیر پورٹ پر بھی بھول ہو گئی۔ ایان علی لاہور سے کراچی کی فلائیٹ کے لئے دیر سے آئیں۔ ڈالر گرل صبح آٹھ بجے کی فلائیٹ کے لئے سات بج کر پچاس منٹ پر ائیر پورٹ پہنچی۔ پی آئی اے کے عملے نے جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جس پر ایان علی کو غصہ آ گیا اور عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق بورڈنگ کے لئے نصف گھنٹہ پہلے ائیر پورٹ آنا ہوتا ہے اور ایان دس منٹ پہلے پہنچی۔ بیچاری ایان اس بار بھی قانون بھول گئیں اور ذرا سی دیر نے ان کا ٹکٹ ضائع کر دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.