کراچی میں شدید گرمی کی لہر،سورج مزید 4 روز آگ برسائے گا

cdd

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اوراس کے گرد ونواح کے علاقے گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، جمعرات کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا بھارت کے جنوب مغربہ علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ گرمی کی یہ لہر اتوار تک جاری رہے گی اور اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے تاہم اس کے بعد گرمی  میں بتدریج کمی ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود شہر میں سمندر کی جانب سے ہوائیں داخل ہوتی رہیں گی جس کی ہیٹ انڈیکس میں اضافہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ جون میں کراچی میں پڑنے والی گرمی نے 43 برس کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اوراس قیامت خیزگرمی نے 18 سوسے زائد افرالقمہ اجل بن گئے تھے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.