کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، 7 دہشت گرد ہلاک

daa

ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق موچکو میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے پولیس دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے اور یہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ پولیس نے ڈاکس کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق نیو کراچی اور قصبہ کالونی میں مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیو کراچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا تو علاقے میں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق قصبہ کالونی میں بھی رینجرز سے مقابلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد کراچی دھماکے اور رینجرز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.