بھارت ہٹ دھرمی پر قائم، نکیال سیکٹر میں پھر بلااشتعال فائرنگ، 3 شہری شہید –
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے آج شام سے پھر کوٹلی اور نکیال سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ فائرنگ سے پاکستانی شہری 13سالہ لائبہ ، 20 سالہ زاہد اور 55 سالہ منشی امین شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں کا تعلق موضع اولی پنجنی اور دھرٹی موہڑا سے ہے ۔ پاک فوج کی جانب سے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ واضح رہے دو روز قبل بھی بھارتی فورسز کی جانب سے بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شمس شہید گیا تھا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا۔ کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیوں اور گولہ باری سے فوجی جوان کی شہادت پر احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Leave a Reply