متحدہ کا مستعفی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے سیکیورٹی کا مطالبہ

efe

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں مسلح افرا نے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد کی گاڑی پر انکے گھر کے قریب فائرنگ کی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ واقع کے بعد خورشید بیگم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیف الدین خالد کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت وہ گاڑی میں موجود تھے ۔ گن مین کی جوابی کاروائی سے مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے مستعفی رکن سندھ اسمبلی اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ حکومت ایم کیو ایم کے رہنماوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے۔ ایم کیو ایم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقع کی ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.