بڈھ بیر ایئر فورس کیمپ پر حملے کے بعد وزیراعظم نواز شریف،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایئر چیف سہیل امان بھی پشاور پہنچ گئے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے سی ایم ایچ میں زیر علاج واقعہ کے زخمی جوانوں اور سویلینز کی عیادت بھی کی اور جوانوں کے حوصلے کو سراہا۔ اس سے پہلے کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو واقعہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ پشاور روانگی سے قبل اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیر داخلہ سمیت اہم شخصیات نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
Leave a Reply