وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور حملے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار بھی شریک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور حملے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس کے دوران وزیر داخلہ چودھری نثار پشاور حملے اور ملکی سلامتی کے متعلق بریفنگ دیں گے۔ وزیر اعظم نے پشاور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی۔ دوسری جانب پشاور حملے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے ، آرمی چیف پشاور حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت بھی کریں گے۔
Leave a Reply