کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے بڈھ بیر ایئر بیس کا فضائی دورہ کرتے ہوئے آپریشن کا خود جائزہ لیا۔
ایک طرف کوئیک ری ایکشن فورس دہشت گردوں کا صفایا کر رہی تھی تو دوسری جانب کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے بڈھ بیر ایئرفورس کا فضائی دورہ کیا ۔ ان کے ساتھ پاک فوج کے دیگر اٰعلی افسران بھی تھے۔ کور کمانڈر نے پشاور آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے ایئربیس میں اس مقام کابھی جائزہ لیا جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
Leave a Reply