پشاور ائیر فورس کے بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 6 دہشتگرد ہلاک ، کلیئرنس آپریشن جاری

33

پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے میں قائم پاکستان ایئرفورس بیس پر دہشتگردوں نے صبح پانچ سے ساڑھے پانچ بجے کے درمیان حملہ کیا گیا۔ دہشتگرد ایئربیس کے اندر داخل ہو گئے اور آگے بڑھنے کی کوشش کی ۔   بیس میں موجود ایئر فورس کے اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ابتداء میں ورکشاپس کے قریب ہی روک لیا

1

۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جبکہ متعدد شدید نوعیت کے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔   پولیس ، ایلیٹ فورس اور سیکیورٹی فورسز کے مزید دستے بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ آپریشن میں کوئیک ری ایکشن فورس نے بھی حصہ لیا ۔ تین ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آپریشن کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک چھ حملہ آوروں کو مار گرایا گیا ہے۔

22

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایئربیس میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے ۔ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے قریبی رہائشی علاقوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

ger

ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ، قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن اور ائیربیس پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.