کراچی کے علاقے منظور کالونی میں بیکری مالکان نے 14 سال کے کمسن ملازم کو جلا دیا ،بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ تیسرے کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق واقعے میں ملوث نامزد ملزمان عبید اور نوید کو گرفتار کر کے بیکری کو سیل کردیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزم عبید کا کہنا تھا کہ ندیم کوکسی نے آگ نہیں لگائی بھٹی جلانے کے دوران سوئی گیس کی زد میں آکر وہ جھلس گیا ۔ بیکری مالکان کے ہاتھوں جلایا گیا 14 سالہ ندیم کراچی کے سول ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
Leave a Reply