راولپنڈی: سیکورٹی فورسز کی وردیاں بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

efw

پشاور ائیر بیس پر بھی ایف سی کی وردیوں میں ملبوس دہشتگردوں نے حملہ کیا تو راولپنڈی پولیس کو بھی ہوش آیا۔ سکیورٹی فورسز کی وردیاں بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا تو پتا چلا یہاں وردیوں سے لیکر بیجز تک سب کچھ بکتا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی وردیوں سے لیکر بیجز تک بیچنے والے تین اسٹور سیل کر دیئے اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کے لائسنس کے بغیر کسی شخص کو سکیورٹی اداروں کی وردیاں یا بوٹ بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے آرمی پبلک اسکول سے لیکر پشاور ائیر بیس حملے تک دہشتگردوں نے ہر مرتبہ سکیورٹی فورسز کی وردیاں پہن کر چکمہ دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.