پشاور بڈھا بیر سانحے میں شہید ہونے والے کیپٹن اسفند یار بخاری کی نماز جنازہ اٹک میں ادا گئی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے ٹیکنیشن ندیم کی نماز جنازہ تلہ گنگ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پاک فضائیہ کے افسروں ، شہید کے رشتہ داروں اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے چاک چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ ٹیکنیشین عامر شہزاد اور جونیئر ٹیکنیشن طارق عباس شہید کی نماز جنازہ میانوالی میں ادا کی گئی۔ دونوں شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید پیش امام مولوی فضل امین کی نماز جنازہ مردان میں آبائی علاقے مایار میں ادا کی گئی۔ فضل امین شہید کی تدفین مقامی قبرستان میں ہوئی۔ شہید اہلکار اسرار اللہ کو گڑھی کپورہ مردان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ لحد میں اتارا گیا۔ قومی پرچم میں لپٹے شہید کے تابوت کو فضائیہ کے دستے نے سلامی دی۔ کیمپ کی مسجد میں شہید کئے گئے شہری یاسر کی نماز جنازہ پنڈی گھیپ میں ادا کی گئی۔ شہید یاسر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ایئر بیس کے شہید مالی جاوید اقبال کی نماز جنازہ شور کوٹ کینٹ میں ادا کی گئی۔ شہید جاوید اقبال کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید جونئیر ٹیکنیشن شان شوکت کی نماز جنازہ فیصل آباد میں آبائی علاقے رحمت آباد میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سفر آخرت پر روانہ کر دیا گیا۔
Leave a Reply