ماری پیٹرولیم نے گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے ، گیس کے اس کنویں سے یومیہ 160 بیرل تیل نکالا جا رہا ہے ۔ ماری پیٹرولیم اعلامیے کے مطابق کمپنی نے کالا باغ کے کرک بلاک میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا ہے ۔ تیل و گیس کے اس ذخیرہ کو حاصل کرنے کے لئے 3 ہزار میٹر کھدائی کی گئی ہے ۔ ابتداء میں گیس کے اس کنویں سے یومیہ 3 اعشاریہ 3 ملین مکعب فٹ گیس اور160 بیرل خام تیل نکل رہا ہے ۔ ماری پیٹرولیم کیجانب کالا باغ کے کرک بلاک سے یہ دوسرا کنواں دریافت ہوا ہے ۔ ماری پیٹرولیم کے مطابق دریافت سے ملک میں تیل وگیس کی رسد میں اضافہ اور زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی ۔
Leave a Reply