کراچی میں گزشتہ روز کے مقابلے میں گرمی کی شدت میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا بند ہو گئیں ہیں۔ محکمہ صحت نے کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔ جناح ہسپتال شعبہ حادثات کی انچارج سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ شہری بلا جواز اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کی نسبت آج گرمی زیادہ ہے اور انکی دعا ہے کہ گرمی کی یہ لہر جلد ختم ہوجائے۔ محکمہ موسمیات نے پیر سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی آنے کی پیش گوئی کی ہے۔
Leave a Reply